
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کی نیوٹریلِٹی مشکوک ہے، اب بھی اداروں کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ سازش میں ملوث ہیں۔
ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجبور نہ کیا جائے کہ وہ سازش میں ملوث ہونے والوں کا نام لیں۔ پھر کہا جائے کہ آپ نے اداروں کا نام کیوں لیا؟
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کو نکالا جاسکتا ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں نکالا جاسکتا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی اجلاس کا بار بار حوالہ دیا جارہا ہے، اداروں کو آگے آکر وضاحت کرنی چاہیے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے تو ثبوت لائے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کیا آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس دیکھے اور دستخط کیے، کیا کمیٹی نے منٹس کی منظوری دی کہ بیرونی سازش ہوئی اور ہم غدار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی پولیس اور اداروں کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کرنل ساتھی سمیت گرفتار
-
کراچی میں گرانفروشوں کیخلاف 174 چالان، 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی میں ماہ رمضان کے تیسرے روز گراں فر وشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ شہر بھر میں 174 چالان اور 9 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
-
فرح خان کی مبینہ کرپشن کی داستانیں زبان زدِ عام
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کہہ چکی ہیں کہ فرح خان نے پنجاب میں تقرر و تبادلوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔
-
میں نے مارچ میں 10 دن کا استعفیٰ کا وقت دیا، میرا مذاق اڑاتے تھے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے اس کو گرادیا، وفاق سے بھی بھاگ گئے پنجاب سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں۔
-
پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
جائے وقوعہ پر ریلوے پولیس پڈعیدن ہمراہ ریلوے پولیس ملازمان پہنچ گئی۔
-
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے، فرح خان تھی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ فرح کے گاؤں میں جس طرح سڑکیں بنائی گئیں اس طرح کہیں اور نہیں بنائی گئی، کہیں سڑک نہیں بنی فرح کے گاؤں میں سڑکیں بن گئیں۔
-
سپریم کورٹ میں درخواست گزار پی ڈی ایم نہیں، پاکستان کا آئین ہے، مریم نواز
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے، نواز شریف کے منصوبوں پر عمران خان جعلی تختیاں لگاتے رہے، کار کردگی اور منصوبوں کے بجائے حکومت جعلی خط لے آئی۔
-
عمران کا غیرآئینی اقدام سرپرائز نہیں، غداری ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سمیت کسی رکن پارلیمنٹ نے وہ سازشی مراسلہ نہیں دیکھا۔
-
سپریم کورٹ موجودہ سیاسی بحران میں آئین کی بالادستی کو ممکن بنائے، سراج الحق
اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بروقت فیصلہ دے، امیر جماعت اسلامی
-
خوش ہوں خواتین ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم نے کہا کہ سوچ سمجھ کر آئندہ انتخابات کے ٹکٹ دیے جائیں گے، ہمیں ساڑھے تین سال بہت مشکلات پیش آئیں۔
-
نقیب اللّٰہ قتل کیس: ایف آئی اے ایکسپرٹ کو عدالت طلب کرنے کی درخواست مسترد
عدالت نے مدعی مقدمہ کی درخواست مسترد کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمے کی جے آئی ٹی میں بھی ایف آئی اے کا نمائندہ شامل تھا۔ ایف آئی اے کے ایکسپرٹ کو بطور آزاد گواہ طلب نہیں کیا جاسکتا۔
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے، گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 ممبران کے نام لکھوائے گئے۔
-
عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کا سہارا لے کر آئین پر حملہ کیا ہے، عمران صاحب نے نیشنل سیکیورٹی کا فورم استعمال کر کے 197 عوامی نمائندوں کو غدار قرار دیا۔
-
عمران خان عوام کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے بھاگا ہے، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا کہ اپنی حکومت ختم کردی اور پھر بھی جشن منا رہے ہیں، بتائیں تو سہی کس چیز کا جشن منارہے ہیں ، چولیں مار رہے ہیں۔
-
پی پی مرکزی مجلس عاملہ کا زرداری اور بلاول پر مکمل اعتماد کا اظہار
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
-
فرح بیگم نے پولیس اور سول سروس کے لوگوں کی ٹرانسفر کے پیسے لیے، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں ن لیگ عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔