Categories
Breaking news

اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی، فواد چودھری

اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔

کوئ شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا، پاکئ داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 21, 2020

فواد چودھری نے کہا کہ اگر پولیس افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر نہ گئے ہوتے تو جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ پاکئی داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی مشتاق مہر نے یہ فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقع کا نوٹس لینے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے تمام پولیس افسران کو بھی واضح طور پر احکامات دیے گئے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں آئندہ دس دنوں کے لیے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *