Categories
Breaking news

احسن اقبال کے بیان پر کیوبن سفیر کا ردعمل، وفاقی وزیر کی وضاحت

احسن اقبال کے بیان پر کیوبن سفیر کا ردعمل، وفاقی وزیر کی وضاحت

وفاقی وزیر احسن اقبال کے لاہور پریس کانفرنس میں کیوبا سے متعلق ذکر پر پاکستان میں تعینات سفیر نے ردعمل دیا، جس پر ن لیگی رہنما کی وضاحت بھی آگئی۔

کیوبن سفیر نے جاری بیان میں کہا کہ احسن اقبال کی جانب سے لاہور پریس کانفرنس میں کیوبا کے لیے نامناسب ذکر کیا گیا۔

کیوبن سفیر نے مزید کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کے لیے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا۔

ہمارے کیوبا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے وضاحتی بیان میں کہا کہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں، ہمارے کیوبا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2005 کے پاکستان کے زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹرز کے بہادرانہ کردار کو نہیں بھول سکتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیوبا سے متعلق بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.