Categories
Breaking news

احسن اقبال کیخلاف کرپشن کا نیب ریفرنس دائر

Advertisement

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا احتساب عدالت میں دائر کیئے گئے کرپشن ریفرنس میں مؤقف ہے کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے۔

احسن اقبال کیخلاف کرپشن ریفرنس تیار، حنیف عباسی بھی نیب طلب

اسلام آباد،لاہور (خصوصی رپورٹ،نمائندہ جنگ) احسن…

قومی احتساب بیورو کی جانب سے اسی ریفرنس میں سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر احسن اقبال کو گزشتہ برس 23 دسمبر 2019ء کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس سٹی منصوبے کی لاگت 34 اعشاریہ 410 ملین روپے سے بڑھا کر 97 اعشاریہ 520 ملین کی گئی اور لاگت بڑھانے کی کسی مجاز اتھارٹی یا فورم سے منظوری نہیں لی گئی، منصوبہ ریکارڈ کے ساتھ 15 مارچ 2012ء کو پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا، پنجاب اسپورٹس بورڈ کو منصوبہ حوالے کرنے کے باوجو احسن اقبال نے اس پر وفاقی حکومت کے فنڈز خرچ کیئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بدنیتی سے منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا تھا جس کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *