Categories
Breaking news

احسن اقبال کا کرپٹ وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

Advertisement
 احسن اقبال کا کرپٹ وزرا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت کے کرپٹ وزراء کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے عدالت سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن میں ملوث تمام ہی وزراء کےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیسے جیسے اپوزیشن اتحاد کی تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی جمہوری جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے جمہوری تحریک کا آغاز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دے کر فتح کے شادیانے بجارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *