Categories
Breaking news

احساس کیش پروگرام ، 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں

Advertisement
احساس کیش پروگرام ، 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں

وزیراعظم عمر ان خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کیلئے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھجیں۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مدد کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیا کیا گیا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پربھجیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ‏اب تک3 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 150 افراد ایس ایم ایس بھیج چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ احساس کفالت کے تحت مستحق خواتین کو یکمشت 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

احساس کفالت میں خواتین کو 12 ہزار روپے دیں گے، ثانیہ نشتر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے جن کی مدد کے لیے پنجاب سات لاکھ اور سندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ میں سے دے گا

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کا کہا تھا کہ ہنگامی کیش کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہے جبکہ ہنگامی کیش مرد کے نام پرجاری کیا جائے گا اور ہنگامی کیش سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورکشمیر کے لوگ مستفید ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *