Categories
Breaking news

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈومیسٹک سیزن کامیاب کرینگے، وہاب، کامران

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹرز وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے اب کرکٹرز اور دوسرے اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کو کامیاب کریں۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ کا شروع ہونا بہت ضروری ہے ، کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل در آمد کریں ۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو مشکلات نہیں ہوں گی ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ بھی ایس او پیز کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہوگا ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *