Categories
Breaking news

احتجاج سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

Advertisement
جنگ نیوز

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے کس چیز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) انتشار کا شکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام آئینی راستے استعمال کرنے کے بعد احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

قومی احساب بیورو (نیب) سے متعلق بات کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ نیب خودمختار ادارہ ہے، ہر کسی کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کو چاہیے کہ سب کیسز کو یکساں نظر سے دیکھے۔

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے حوالے سے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے قاعدگی، کرپشن کی صورت میں سب کچھ سامنے لا کر کارروائی کی جائے گی۔

Table of Contents

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *