Categories
Breaking news

اجتماعی مدافعت حاصل نہیں کرسکے، دنیا کو اب بھی کورونا سے خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں ابھی کہیں بھی اجتماعی مدافعت کی وہ سطح نہیں آئی جو کورونا کا پھیلاؤ روک سکے، دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ اب بھی کورونا کے خطرے سے دوچار ہے۔جنیوا میں عالمی ادارہ صحت ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیک ریان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ واضح طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں ابھی کہیں بھی اجتماعی مدافعت کو اس سطح کے قریب نہیں پہنچایا گیا جو وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکے۔انھوں نے کہا کہ اجتماعی مدافعت ابھی اس کا حل نہیں، ہمیں اجتماعی مدافعت کی امید میں نہیں رہنا چاہیے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *