Categories
Breaking news

“اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے” وزیر اعظم نے اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمرنا خان نے اتوار کے روز بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ اتوار کو ہی وزیر اعطم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر وزیر اعطم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے سینئر صحافیوں سے کہا کہ عثمان بزدارکوہٹاناسیاسی سمجھوتہ تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اتوارکوبڑاسرپرائز دیں گے ۔

امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ لکھے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ پہلے اس لیے نہیں اٹھایا کیونکہ پاکستان میں او آئی سی کی کانفرنس ہورہی تھی اس لیے ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہمارا اندرونی معاملہ اس پر اثر انداز ہو۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *