
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟
یہ بات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک تھا، سنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے لیے سیف الرحمٰن کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے تو عبدالوسیم کا نام دیا گیا تھا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کر لیا گیا۔
عامر خان نے مزید کہا کہ اگرسیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہو گی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن ہوئے تو ہم بھرپور حصہ لیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہم
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔
-
عدالت کا نورمقدم کے قتل کے واقعے کی CCTV فوٹیج دیکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مدعی اور مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کے دوران واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
تحریکِ عدم اعتماد پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے مشورہ مانگا تھا، فروغ نسیم
ایم کیو ایم کے سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاک فوج سے میرا رابطہ رہا ہے اور رہے گا،
-
کراچی: آج سے 17ویں عالمی کتب میلے کا آغاز ہوگیا
پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 17واں عالمی کتب میلے کا آغاز آج (جمعرات) سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا۔
-
توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار کا بیان سامنے آگیا
مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
-
بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
چیئرمین پاکستان تحریکِ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
-
ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، معاشی حالات یہاں تک لانے میں عمران خان ذمے دار ہیں۔
-
ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کر لیا گیا۔
-
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی حکم پر نئی اسپیشل JIT قائم
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی اسپیشل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی گئی۔
-
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پرویز الہٰی، محمود خان کو دی: ناصر شاہ
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہٰی اور محمود خان کو دی گئی۔
-
فیصل آباد: دہرے قتل کا ملزم اسپتال سے فرار
دہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔
-
ایسے حالات میں پاکستان چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا آغاز ہوا: سلیمان شہباز
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ایسے حالات میں ملک چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا پاکستان میں آغاز ہوا۔
-
دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر امریکی بیان، دفتر خارجہ کا ردعمل
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر امریکی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔
-
حیدر آباد ٹریژری کا جعلی پینشن اسکینڈل، 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی کی احتساب عدالت نے حیدر آباد ٹریژری میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
-
سندھ، اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟
سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
-
نا اہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست، حتمی دلائل کی تاریخ مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر حتمی دلائل کی تاریخ مقرر کر دی۔