
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی کسی ایک نکتے پر کھڑا نہیں رہا، چار سال میں کتنی باتیں کیں، کس بات پر کھڑا رہا؟ اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، عمران خان کی ساری زندگی سیاسی یوٹرن سے بھری ہوئی ہے، عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے باہر نکالا، عمران خان کو اپنے جھوٹے بیانیے کی قیمت اب ادا کرنا پڑے گی۔
کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ خواجہ آصف سے صحافی کا سوال
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے اور وجود کے لیے وارننگ ہے جو ایسے فراڈیے پر یقین کرتے ہیں، یہ در و دیوار گواہ ہیں، کیسے اس ملک کی قسمت سے کھیلا گیا، یہ امپائر کی انگلی اٹھنے کے انتظار میں رہا ہے اور رہے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ کار سے باہر نکالا، عمران خان لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کا محاسبہ کرے، تین ساڑھے تین سال کی کرپشن سے سب واقف ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
فرح شہزادی کی کمپنی کیخلاف نیب تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ میں فرح شہزادی کی کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، کرسیاں اور ڈنڈے چل گئے
فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ چوک پر لانگ مارچ پہنچنے پر بےنظمی دیکھنے میں آئی۔
-
داسو ڈیم دہشت گردی کیس، 2 ملزمان کو سزائے موت، قید اور جرمانہ
داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں 2 ملزمان کو 13، 13 بار سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔
-
پرویز الہٰی کا اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
-
رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے ایک ہفتہ بیڈریسٹ کی ہدایت کی ہے۔
-
مجھے پتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، اعظم سواتی پر تشدد کا کیس سپریم کورٹ میں سنا جائے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اعظم سواتی کیس سنیں گے۔
-
کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ، مختیار کار جاں بحق
اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا مختیار کار اعجاز چانڈیو دم توڑ گیا، فائرنگ سےضلعی تپے دار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
-
شوکت یوسفزئی کی اپوزیشن کو مالی بحران پر تفصیلی بریفنگ کی پیشکش
خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو مالی بحران بریفنگ دینے کی پیشکش کردی۔
-
پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کو مکمل طور پر تباہ کردیا، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
-
کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ خواجہ آصف سے صحافی کا سوال
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔
-
خیبر پختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اب کوئی سوال نہیں کرسکے گا
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کیسے استعمال کیا گیا؟ کس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال بھی نہیں کرسکے گا۔
-
عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں۔
-
ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ارشد شریف کی متحدہ عرب امارات میں قیام گاہ کا دورہ کرے گی۔
-
کراچی: کورنگی 100 کوارٹرز میں نوجوان قتل
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 5سو کوارٹرز میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
-
امریکی سازشی بیانیے سے محض دستبرداری کافی نہیں، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے محض دستبرداری کافی نہیں۔
-
ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔