
لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا ہے کہ سی پیک پر سست رفتاری کا کسی سے گلہ نہیں، اب سی پیک پر کام کی رفتار تیز کریں گے، یہ مشترکہ منصوبہ ہے۔
لاہور میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین میں نئی قیادت کا انتخاب ہوا ہے، لی پنگ دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ہم تسلط والی سپر پاور نہیں ہیں، ہم سماجی تبدیلی کی پاور ہیں، ہم اندر اور باہر اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری پارٹی کے 96 کروڑ ممبر ہیں، ہم سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت پروان چڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی لائے ہیں، بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے، مربوط سیکیورٹی ہمارا مطمع نظر ہے، ہم طاقت کے استعمال پر یقین نہیں رکھتے، دنیا میں مساوات اور عدل لانا چاہتے ہیں، دنیا میں کسی طور پر انتشار نہیں چاہتے، ہماری خارجہ پالیسی بقائے باہمی ہے۔
چینی قونصل جنرل کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنا نظریہ ایکسپورٹ نہیں کرتے، شہباز شریف کا دورہ خوش آئند رہا، وزیرِ اعظم پاکستان نے پنجاب میں انفرااسٹرکچر کے لیے کام کیا، ان کا دورہ بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کا پہلا حصہ عام آدمی کے لیے کچھ نہیں لایا، منصوبے کا دوسرا حصہ ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ترقی لائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیکریٹری نذیر حسین نے کہا کہ غلط خبریں سچ کو تباہ کر دیتی ہیں، سی پیک کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے چین سے مدد درکار ہے، معاشرے کو چین سے تعلقات کی حساسیت سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر کا عہدہ عوام تک لے جانا چاہتا ہوں: کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اختر کالونی بازار کا دورہ کیا، دوکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔
-
ریاست بچانے کیلئے حکومت بدلی: اسحاق ڈار
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
-
لانگ مارچ میں آتشبازی، پنجاب حکومت نے سخت نوٹس لے لیا
وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، جس میں میں لانگ مارچ سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
-
کراچی :ٹک ٹاکر سے موبائل چھیننے کا واقعہ دوستوں کے درمیان مذاق نکلا
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں نوجوان ٹک ٹاکر سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ دوستوں کے درمیان مذاق نکلا۔
-
عمران خان میچ کی وجہ سے آج ملاقاتیں نہیں کریں گے، ولید اقبال
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ آج کا میچ اہم ہے، عمران خان مکمل آرام کر رہے ہیں، وہ ملاقاتیں نہیں کریں گے۔
-
خوشاب: 1 شخص کی بیٹی اور پڑوسن کو قتل کر کے خودکشی
پنجاب کے شہر خوشاب کے محلہ بدلی والا میں ایک شخص نے بیٹی اور پڑوسن کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔
-
ملتان: چوری کا ملزم لڑکی نکلا، تعینِ جنس کیلئے بورڈ بنانے کا حکم
ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے۔
-
پنجاب: پی ٹی آئی مارچ کیلئے پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات
پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
-
سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے اچھا نہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی ہونا ملک کے لیے اچھا نہیں۔
-
ہر کھلاڑی جیت کیلئے جان لڑا کر کھیلے: پرویز الہٰی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
-
ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
ملک بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
-
کراچی: آن لائن ہتھیار فروخت کرنیوالا گروہ اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث
کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا گروہ جدید طرز کے غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث ہے جس کی آڑ میں اسلحہ درہ آدم خیل، پشاور اور ڈی آئی خان سے کراچی اسمگل کیا جاتا ہے۔
-
کراچی: میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، تیاریاں مکمل، امیدوار کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور امیدوار ابھی سے ٹیسٹ مراکز پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
-
کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے گداگر بچے کو بھیک مانگنے پر قتل کر دیا
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔
-
کراچی: 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 لڑکے جاں بحق
کراچی میں موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 لڑکے جاں بحق اور 1 لڑکا زخمی ہو گیا۔