لاہور کی مقامی عدالت نےپی ڈی ایم کے جلسے کیلئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے ساؤنڈ سسٹم وینڈر ڈی جے بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور: PDM جلسے سے قبل ڈی جے بٹ گرفتار، مقدمہ درج
لاہور پولیس نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کےشر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کےان پر احسانات ہیں۔
ڈی جے بٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا، یہ ظلم اور زیادتی ہے، وہ اب بھی عمران خان کے ٹائیگر ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ جس اسلحہ کی برآمدگی کی بات کی جارہی ہے، اس کا لائسنس موجود ہے۔
ڈی جے بٹ سے غیرقانونی رائفل برآمد ہوئی ہے، پولیس کا دعویٰ
سیاسی جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے سے ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کو شناخت ہی تحریک انصاف کے جلسوں سے ملی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس سے ہاتھا پائی اور غیر قانونی رائفل رکھنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
2014 میں تحریک انصاف کے دھرنوں سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کو مینار پاکستان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی کا ٹھیکہ ملا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی میں پچھلے دس دنوں میں کورونا وائرس کی شرح زیادہ رہی، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پچھلے دس دنوں میں کورونا وائرس کی شرح زیادہ رہی۔
-
یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، متعدد افراد زخمی
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹاؤن کے قریب ریس لگانے والی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جسے عقب سے آنے والی بس نے ٹکر بھی ماری، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
-
معصوم کشمیری بنیادی انسانی حقوق کو ترس رہے ہیں، فردوس عاشق
معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیری بنیادی انسانی حقوق کو ترس رہے ہیں۔
-
پی ڈی ایم جلسے کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار
لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے حکومت نےاپنی حکمت عملی تیار کرلی، پلان اے، بی اور سی ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔
-
ریلو کٹوں اور پھٹیچر اراکین کے استعفے سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، فیاض چوہان
وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریلو کٹوں اور پھٹیچر اراکین کے استعفے صرف سوشل میڈیا پر آرہے ہیں۔
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال میں کامیاب سرجری
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ڈاکٹر یاسمین راشد کی کی چھاتی میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال میں سرجری کی گئی ہے۔
-
ٹیکنالوجی میں پاکستان سب سے کم خرچ کررہا ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔
-
بلاول بھٹو کا اعجاز شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اعجاز شاہ شیرازی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
فیصل آباد: ملازمہ پر تشدد، گرفتار ملزمہ کی ضمانت منظور
فیصل آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ رانا کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور ہو گئی۔
-
مشیر وزیر اعلی سندھ کا کورونا وائرس سے انتقال
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے
-
مزار قائد انتظامیہ کی صفدر، مریم کیخلاف مقدمے کی درخواست
مزار قائد انتظامیہ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 8جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
-
اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں توسیع
سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکوٹر نے پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔
-
بھارتی فوج کی LoC پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 جوان شہید
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
-
پارٹی کیلئے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، محمد زبیر
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
-
جسٹس فائزصدارتی ریفرنس، بینچ کی تشکیل کیخلاف فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کے نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
کورونا وائرس سے روزانہ 50 سے70 اموات روزانہ ہورہی ہیں: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہرانتہائی سنگین ہے، 50 سے 70 اموات روزانہ ہورہی ہیں۔