Categories
Breaking news

اب بارسلونا میٹرو ہفتے کو رات بھر چلے گی، میٹرو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا بڑا اعلان، جانئے نئے اوقات کار

بارسلونا (محمد نبی) 26 جون سے بارسلونا میٹرو اپنی ہفتے کی رات بھر سروس کا دوبارہ آغاز کر دے گی۔ یہ اعلان میٹرو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ 14 مارچ کے بعد سے اسٹیٹ آف الارم کا علان کیا گیا تھا، یہ پہلی بار ہے کہ میٹرو اپنے معمول کے اوقات کار میں واپس آئی ہے۔ تاہم فیرو کیریلز Ferrocarrils (FGC) اور TRAM اپنی جمعہ اور ہفتے کی سروسز کو جاری رکھتے ہوئے رات دو بجے تک چلیں گی۔ علاؤہ ازیں رات کو چلنے والی بس AMB اور شہروں کے درمیان چلنے والی نائٹ بس لائن Generalitat بھی موجودہ معمول کے مطابق سروس دیں گی۔

باجود اس کے کہ 26 جون کے بعد بیروں طور پر ماسک پہننا لازم نہیں ہے، TMB نے لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ ہے کہ وہ ہر صورت میں ماسک کا استعمال کریں۔

میٹرو کے نئے اوقات کار:
میٹرو اتوار سے جمعرات تک صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک سروس دے گی۔ جمعہ کو 5 بجے سے رات 2 بجے تک جب کہ ہفتے کو رات بھر کھلی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *