Categories
Breaking news

آپ کا کپتان نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، وزیراعظم عمران خان

آپ کا کپتان نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کا کپتان اس چیز میں ماہر ہے کوئی نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، شہباز شریف امریکیوں کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ میں آپ کا وفادار ہوں۔

اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں۔

عمران صاحب سے بات کرنا چاہتی ہوں، نمبر نہیں مل رہا، فیصل ہیلپ! مریم اورنگزیب

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے سینیٹر فیصل جاوید سے مدد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹادو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹاؤ گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش۔

عمران خان نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے۔

عمران خان نے کہا کہ جو ان لوگوں نے امریکا کے ساتھ ملکر کیا ہے ایسا اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.