Categories
Breaking news

آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟ شہباز گِل کا احسن اقبال سے سوال

احسن اقبال کی تنقید کے جواب میں شہباز گل کا ٹوئٹ
احسن اقبال کی تنقید کے جواب میں شہباز گل کا ٹوئٹ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے دورے پر آئے بِل گیٹس کے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک پر تنقید کی جس پر عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔

احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بل گیٹس کوئی ماتحت اہلکار یا سیکرٹری نہیں تھے، عمران خان کو بِل گیٹس جیسے مہمانوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے مائیکروسافٹ کی مالیت ، سالانہ آمدنی اور پاکستان جی ڈی پی و سالانہ برآمدات کا بھی جائزہ لیا۔

سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی مالیت 460 ملین ڈالر جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی 280 بلین ڈالر ہے۔

احسن اقبال کے مطابق مائیکروسافٹ کی سالانہ آمدنی 160 بلین ڈالر جبکہ پاکستان کی سالانہ برآمدات 25 بلین ڈالر ہیں۔

احسن اقبال کی اس بے جا تنقید کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ آپ کہیں پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھے؟

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ملاقات میں بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔

بِل گیٹس وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.