Categories
Breaking news

آپ روئیں، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں ن لیگ جیت چکی ہے: مریم اورنگزیب

Advertisement
آپ روئیں، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں ن لیگ جیت چکی ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ روئیں، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں مسلم لیگ نون جیت چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی امید کہنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ جیسا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر نئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کا صفایا ہونے والا ہے۔

ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی، پی ٹی آئی ہاری ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف وہ پارٹی میں توجہ دلاتے ہی رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب صرف مافیا اور چوروں سے نجات سے وابستہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے 52 روپے چینی اور 35 روپے آٹے کو ووٹ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام نے ملک کی معاشی ترقی منفی 0.4 فیصد پر لانے والوں کو مسترد کیا۔

ڈسکہ الیکشن: نوشین افتخار نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا

مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ روز ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی اُمید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *