Categories
Breaking news

آپ این آر او کیلئے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے ، عطااللہ تارڑ

ہم آپ کا احتساب کریں گے ، آپ این آر او کیلئے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے ، عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ کا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم آپ کا احتساب کریں گے، آپ این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے۔

عطااللّٰہ تارڑ نے نیب عدالت کے باہر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایف آئی آرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کل ہم پر کارنر میٹنگ کا مقدمہ درج ہوا، دھرنوں میں جتنی خلاف ورزیاں ہوئیں، عمران نیازی پرکئی سو ایف آئی آردی جاسکتی ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے آرڈر کے بعد یہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہوں گی، یہ جتنے پرچے دیں گے ہم اتنا ڈٹ کر باہر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا، حمزہ شہباز عدالت کی ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف کی دوبارہ گرفتاری کا کوئی جواز نہیں تھا۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ کے این آر او زدہ ارکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، غم و غصے میں بھرے بیٹھے لوگ آج پرانے پاکستان کو یاد کرتے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *