Categories
Breaking news

آنر کا ہواوے سے الگ ہونے کے بعد پہلا اسمارٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

Advertisement

 آنر کا پہلا اسمارٹ فون

ہواوے نے نومبر میں بتایا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باعث اپنی بقا کو یقینی بنانے کے لیے اس نے اپنے اسمارٹ فون برانڈ آنر کو فروخت کردیا ہے۔

اب ہواوے سے الگ ہونے کے بعد آنر کی جانب سے پہلا اسمارٹ فون جلد متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے تو کچھ زیادہ نہیں بتایا مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ آنر وی 40 ہوگا۔

فون کے فیچرز کے حوالے سے تو اب تک زیادہ لیکس سامنے نہیں آئیں مگر اس کا ممکنہ ڈیزائن ضرور ایک لیک تصویر میں سامنے آگیا ہے۔

لیک تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ وی 40 میں بیک پر ایک منفرد سرکولر کیمرا موڈیول ڈیزائن ہوگا۔

اسی طرح فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنج ہول ڈیزائن میں دیا جارہا ہے۔

فون کا ڈسپلے لگ بھگ بیزل لیس ہوگا جس کے اطراف میں خمت موجود ہوں گے۔

Advertisement

بیک کیمروں پر لائیسا برانڈ کیمرا موجود ہے اور ممکنہ طور پر 4 کیمرے موجود ہوں گے۔

درحقیقت بیک کیمرا موڈیول کسی کلائی کی گھڑی کے ڈائل سے ملتا جلتا ہے۔

فون کے ڈیزائن کا ایک خاکہ بھی سامنے آیا ہے جس میں گھڑی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ فون پہلے دسمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان تھا مگر اب اسے جنوری 2021 کو پیش کیا جائے گا۔

دیگر لیکس کے مطابق فون میں ایک ایکسٹرنل اسپیکر، یو ایس بی سی پورٹ، ایک مائیکرو فون اور سنگل سم سلاٹ موجود ہوگی۔

یہ 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہوگا جس میں ممکنہ طور پر ڈیمینسٹی 1000 پلس پراسیسر، 6.7 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہوگا۔

فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ وائرڈ سپورٹ اور 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے بھی امکان ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *