Categories
Breaking news

آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے، وفد میں وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع شامل ہیں۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے، توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شادی ہال، مارکیٹس کی تنظیموں سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے اسے معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں پیٹرول درآمد کا بل کم کرنا ہے جو روز بروز بڑھ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *