
وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کو یہ حق ہے کہ وہ عدالتوں سے رجوع کریں، آغا سراج درانی کی گرفتاری سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہمیں قبول ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شور کررہے ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سفارشات شامل کی ہیں۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کمیٹی کی مشاورت کے بعد ترمیم کی گئی، یو سی اور ٹاؤنز بنانے کی جو بات ہے اس میں بہتری لائی گئی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میئر کراچی ہی واٹر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، ہر ریجن کی سطح پر منتخب نمائندے چیئرمین ہوں گے، جو ٹاؤن سسٹم کی ڈیمانڈ تھی وہ بھی کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوسی کو بھی پاور دی ہے، برتھ سرٹیفکیٹ کا کام یوسی کا ہے، کراچی میں ڈسٹرکٹ کونسل کو ختم کرکے ٹاؤن سسٹم لائے ہیں، حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی ختم کیا گیا ہے۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ اب اپوزیشن کورٹ میں گئی ہے تو اب فیصلہ کورٹ میں ہوگا، ایک طرف ایک بات دوسری جانب دوسری بات کی جاتی ہے، اس سے بلدیاتی انتخابات کروانے میں دیر ہوگی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ ہم نے مردم شماری پر احتجاج کیا، جوائنٹ سیشن میں آخری ایجنڈا رکھ کر روند دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، سندھ کی حکمرانی بد سے بد تر کی طرف جا رہی ہے، دیہی اور شہری میں خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔
-
سیالکوٹ: غیرملکی منیجر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قتل کردیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
-
گزشتہ سال کی نسبت اس وقت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، شوکت ترین
-
پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے وی سی آفس کا گھیراؤ کرلیا، دفتر کے شیشے توڑ دیئے، طلبہ تنظیم کے کارکنوں کی سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
-
آغا سراج درانی فیملی کی ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثوں کی تفصیلات
آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ان کی فیملی کے ارکان کے ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثہ جات کی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نیب کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
-
اومی کرون، سندھ میں بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع
سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
-
لاہور: سردی بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، شہر کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ گئیں۔
-
ظالمانہ اقدامات کیخلاف جدوجہد کی جائیگی، ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل نے کہنا ہے کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ یہاں رہنے والوں کے مسائل حل ہوں، اب ہر سطح پر ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔
-
ساکران کا بدنام اسمگلر ولی رند منگھو پیر سے گرفتار
صوبۂ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی یونین کونسل ساکران کے علاقے چیکو باغ کے بدنام اسمگلر ولی رند کو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کر لیا گیا۔
-
اومیکرون وائرس سے بہت تشویش کا سامنا ہے، وزیر صحت سندھ
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس کے سلسلے میں بہت تشویش کا سامنا ہے، تشویش ہے کہ بوسٹر ویکسین وائرس کی اس قسم کیلئے مؤثر ہوگی یا نہیں۔
-
ویڈیو اسکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی و بیٹے کی کیس خارج کرنے کی درخواست
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر کی جانب سے اپنے خلاف سینیٹ الیکشن کے ویڈیو اسکینڈل کا کیس خارج کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئیں۔
-
سابق چیف جج GB رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کیلئے اٹارنی جنرل کا خط
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم کی تعمیل کے سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے۔
-
ہر عمارت کیلئے وہیل چیئر کا راستہ بنانا لازمی قرار
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے تمام عمارتوں کے لیے ویل چیئر کا راستہ بنانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
-
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔
-
پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔