Categories
Breaking news

آصف زرداری کا جلد چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان

فائل فوتو
فائل فوتو

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ق لیگ کے چوہدری برادران سے رابطوں کی خبروں پر ذرائع ق لیگ کی جانب سے تصدیق جبکہ ذرائع زرداری ہاؤس نے تردید کی ہے۔

ذرائع زرداری ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور چوہدری برادران میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع زرداری ہاؤس نے بتایا کہ آصف زرداری اور چوہدری برادران کے رابطوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، چوہدری برادران اب عمران خان اور ان کے حواریوں کے ساتھی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آصف زرداری کی طرف سے پیغام چوہدری برادارن کو پہنچایا گیا ہے۔

ق لیگ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی جلد چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع ق لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے بھی چوہدری برادارن کو ملاقات کا پیغام بجھوایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.