Categories
Breaking news

آصف زرداری “ان ہاؤس تبدیلی ” کے لئے میاں نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب

Advertisement

 آصف زرداری اور میاں نواز شریف

سیاست میں جوڑ توڑ کے ماہر آصف زرداری “ان ہاؤس تبدیلی ” کے لئے قائد نون لیگ میاں نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

آصف زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نوازشریف کو قائل کرلیا ہے، ن لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کاعندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرناآپشن استعمال کریگی، سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کے لئےسرجوڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ان ہاؤس تبدیلی کیلئےنمبر گیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی آپشن کی ناکامی کی صورت میں پی پی نے استعفے آپشن پر مشروط آمادگی کا بھی اظہار کردیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی رد عمل پر منحصرہوگا، اس کے علاوہ زرداری، نوازرابطہ اور پی ڈی ایم اتحاد برقراررکھنےپر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ڈی ایم سربراہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور قائد مسلم لیگ نون نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے میں اپوزیشن کے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل قائد مسلم لیگ نون نوازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن سے جڑے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *