Categories
Breaking news

آسٹرا زینیکا ویکسین صرف 60 سے زیادہ عمر کے افراد کو دی جائے گی، ہسپانوی حکومت

Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی حکومت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آسٹرا زینیکا ویکسین صرف 60 سے زیادہ عمر والے افراد کو دی جائے گی۔ بدھ کے روز ہسپانوی وزارت صحت نے علاقائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جن میں کاتالونیا بھی شامل ہے۔ متفقہ طورپرفیصلہ کیا گیا کہ انگلش-سویڈش برانڈ کی یہ ویکسین 60 اور 65 سال کے افراد تک محدود کر دی جائے گی۔
گزشتہ بدھ کے دن یورپین میڈسن ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ویکسین اور خون جمنے میں ایک ممکنہ لنک دریافت کیا ہے۔ تاہم ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اس کی مقدار زیادہ نہیں ہے اوررف ان لوگوں کو شکایات ہوتی ہیں جن کے بلڈ پلیلٹس بہت کم ہیں۔ یہ مسئلہ اکثر ان خواتین میں ہوتا ہے جن کی عمریں 60 سال سے کم ہیں۔ ساتھ ہی ای ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ ویکسین کے مجموعی فائدے نقصانات اور خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ لہذا ویکسینیشن کے پراسس تعطل کا شکار نہ کیا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *