
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کابیان نامعقول ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے، لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے، بھارتی فوجی افسر کے دعوے اور غیر حقیقی عزائم توہین آمیز ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے، اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنی سر زمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت بذریعہ بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت ہے، بھارتی فوج غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کرے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حقِ خود ارادیت کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی کر رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج غیر ذمے دارانہ بیان بازی اور وحشیانہ طرزعمل سے ہر ممکن انداز میں گریز کرے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا دعویٰ بالا کوٹ واقعے سمیت متعدد بار جامع طور پر تصدیق شدہ ہے۔
بھارتی جنرل کی ہرزہ سرائی
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں تقریباً 300 عسکریت پسند موجود ہیں، بھارتی فوج آزاد کشمیر پر قبضے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے مقبوضہ پونچھ میں ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 عسکریت پسند جموں و کشمیر کے طول و عرض میں موجود ہیں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ کوئی کارروائی کرنے کے قابل نہ رہیں۔
کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بھارتی فوجی کمانڈر نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور سول انتظامیہ امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
بھارتی فوج کے شمالی کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے سیکیورٹی کے منظر نامے میں قابلِ دید بہتری آئی ہے اور اس وقت امن اور ترقی کے لیے کافی جگہ موجود ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر قبضے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس، شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت
احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست جرمانے کیساتھ مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کر دی۔
-
مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔
-
وفاق و صوبے میں دوریاں ختم کرنے کی کوشش کرونگا: گورنرKPK حاجی غلام علی
خیبر پختون خوا کے نو منتخب گورنر حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس جاری
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ و اتحادیوں کا اہم اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔
-
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج منعقد ہوگا، اجلاس میں بلوچستان کے تمام اسکولوں کے سلیبس کو جنگی بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے سمیت تین قرارداد پیش کی جائیں گی، اجلاس میں محکمہ انرجی، صنعت و حرفت، پراسیکیو شن اور محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
-
سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت مقرر کردی
مشیرِ زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر کی ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں شوگر مِلیں چل رہی ہیں۔
-
مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
-
پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے تیزی سے اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسٹر پریز
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔
-
پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ کی بہن کے گھر ڈاکوؤں کا حملہ
رپورٹس کے مطابق رحیم یار خان میں علاقہ مکینوں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
-
عمران خان نے رواں ہفتے میں نئے یوٹرنز کی لائن لگادی
سابق وزیراعظم نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کوغلطی قرار دے دیا جبکہ رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دیا۔
-
پنجاب، کے پی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ کارروائی میں جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی جعلی ادویات کا ذخیرہ پکڑا گیا۔
-
صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ زرداری صاحب الیکٹڈ ممبر بھی ہیں اور اتحاد میں شامل جماعت کے سربراہ بھی ہیں، نواز شریف اپنی جماعت کے رہبر اور رہنما ہیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیج دی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔
-
وزیرآباد حملہ کیس: تحقیقات کمیٹی کو دوسرے حملہ آور کے شواہد نہیں ملے، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔
-
آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا اور ملک پر اثرات کا بھی ذکر کیا، شاہد خاقان