Categories
Breaking news

آزاد کشمیر میں الیکشن کا التوا ممکن ہی نہیں ہے: راجا فاروق حیدر

راجا فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نےکہا ہےکہ جب کورونا کی صورت حال میں پاکستان میں ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں تو آزاد کشمیر میں الیکشن کا التوا ممکن ہی نہیں ہے۔

مظفرآباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر لازم ہے کہ 1957کی کی قرار داد کی خلاف ورزی نہ کریں ۔

راجا فاروق حیدر نےکہا کہ کشمیر کا حل وزیر خارجہ کے پاس نہیں وہ بیانات دیتے ہوئے احتیاط کیا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو پتا ہی نہیں ہے کہ آزاد کشمیر کا اپنا الیکشن کمیشن ہے ، ان کا اختیار نہیں کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکٹرانک ووٹنگ گیجٹ کا تجربہ کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ این سی او سی میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کیے جائیں لیکن جب کورونا کی صورت حال میں پاکستان میں ضمنی انتخابات ہوچکے ہیں تو آزاد کشمیر میں الیکشن کا التوا ممکن ہی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہان تھا کہ بنی گالہ کے بند کمرے میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج نہیں بنائے جاسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *