
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کی تعریف بھی کی۔
صدرِ عارف علوی کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہو رہے ہیں
واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016ء کو ان کے پیشرو جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کی کمان سونپی گئی تھی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف مدتِ ملازمت میں 3 سال کی توسیع دی گئی تھی۔
نئے آرمی چیف کو سونپی جانے والی ’ملاکا اسٹک‘ کیا ہے؟
جنرل سید عاصم منیر کل (29 نومبر 2022ء کو) پاکستان آرمی کے 17 ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت پوری ہونے پر کل 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
پروقار عسکری تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت ’ملاکا اسٹک‘ حافظِ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے 13 جماعتوں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، فیاض چوہان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے 13 جماعتوں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں
-
صحت کارڈ کی سہولت صرف مستحقین کیلئے رکھنا چاہتے ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے نام پر پاکستان جیسے غریب ملک میں 200 ارب روپے بلا تفریق امیر و غریب اس منصوبے پر خرچ کرنا سابقہ حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم صحت انصاف کارڈ کی سہولت صرف غریبوں اور مستحقین کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔
-
کے الیکٹرک کے لائسنس رینیول میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہوں گا، کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح بزنس کیمونٹی ہے۔
-
عمران خان کا اعلیٰ عدلیہ سے اہم سوال
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں عام عوام کے لیے شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں۔
-
کسی بھی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کروانے کا خرچہ کتنا ہے؟
پاکستان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسمبلی کے تحلیل ہونے پر صرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔
-
کراچی: لیاری میں گیس کے پائپ چوری، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
لوڈ شیڈنگ کا عذاب اپنی جگہ ہے، کراچی کے علاقے لیاری کے ایک پورے محلے کے سوئی گیس کے پائپ چوری ہو گئے۔
-
پی ٹی آئی رہنماؤں کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مسرت جمشید چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا۔
-
اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔
-
عمران خان نے پہلے بڑھکیں ماریں، اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں: عطاء تارڑ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے بڑھکیں ماریں، اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔
-
روس سے سستے خام تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ
روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا۔
-
کراچی: بچی کا اغواء، زیادتی و قتل، کسی کا DNA میچ نہ ہوا
کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں کمسن بچی کے اغواء، زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کے کیس کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے بتایا ہے کہ تاحال کسی بھی مشکوک شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔
-
اعظم سواتی کی جتنی چاہیں FIR کٹ سکتی ہیں، عمران خان کی نہیں: بابر اعوان
پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی جتنی چاہیں ایف آئی آر کٹ سکتی ہیں لیکن عمران خان کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکتیں۔
-
عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے 2 کیسز کی سماعت کے دوران استفسار کیا ہے کہ عمران خان عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکے؟
-
1 سال سے لاپتہ شہری خود عدالت میں پیش
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران 1 سال سے لاپتہ شہری زید شاہ خود سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گیا۔
-
پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے پر آج اجلاس ہو گا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
-
کوئٹہ: CTD سے مقابلے میں 1 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا ہے۔