Categories
Breaking news

آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے: اسد عمر

فائل فوٹو—اسد عمر
فائل فوٹو—اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے؟

اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔

واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رسمی اعلان باقی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا تجربہ ہے، حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاقِ رائے ہوتا ہے، اہم تعیناتی پر اختیار وزیرِ اعظم کا ہے، اس پر اتفاقِ رائے ہوچکا ہے، اب یہ معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *