
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آرٹیکل 243 میں تو اعتماد کا نہیں لکھا؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں معلوم، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ نئے آرمی چیف سینئر موسٹ ہوں گے یا کسی اور کی تقرری کی جا رہی ہے؟
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ یہ مجھے تو نہیں معلوم کسی اور سے پوچھ لیں۔
وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ صدر اور وزیرِ اعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، فیصلے قانون، آئین اور وطنِ عزیزکے مفاد میں ہونے چاہئیں،
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ میڈیا میں اس معاملے پر غیر ضروری قیاس آرائیاں ہوئی ہیں، پچھلے چند ماہ سے ہیجانی کیفیت ہے جو ایک دو روز میں ختم ہو جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
شاہ رخ جتوئی کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط
سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخوا تعینات، سمری پر دستخط
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کر دی۔
-
گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے، امین الحق
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے۔
-
پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کا مبینہ قاتل خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کا ملزم خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم کی وزیرِ دفاع سے مشاورت
پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ہے۔
-
کراچی: کسٹمز کی کارروائیاں، بھاری مالیت کے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مالیت کے نئے آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
کراچی، بچی سے زیادتی، تحقیقات میں تاحال ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی
کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
-
رحیم یارخان: ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت، والد کا حجام کیخلاف کارروائی سے انکار
رحیم یار خان کے علاقے چک نمبر 79 میں ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کے والد نے حجام کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
-
عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے ٹیلی تھون، ثانیہ نشتر کی وضاحت
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی ہے۔
-
توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی چیلنج، فل بینچ کی تشکیل
لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینئر ڈین ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
سندھ ہائیکورٹ کا KMC کی کارکردگی پر اظہار برہمی
سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کے، کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے کے کیس میں کے ایم سی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
-
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں سابق وزیرٍِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
-
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، سماعت ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔
-
کراچی، پولیس اہلکار کے قتل کےمفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کیلئے قانونی عمل شروع
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے مفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔
-
پولیس افسران کے تبادلوں میں سیاسی مداخلت، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سیاسی مداخلت پر پولیس افسران کے تبادلوں پر جواب طلب کر لیا۔