Categories
Breaking news

آرمی چیف کی ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ایکسپو سینٹر میں آئے ہوئے مہمانوں اور مندوبین سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک کے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور فوجی دستوں سے الوداعی خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *