Categories
Breaking news

آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر اسد قیصر سے غلط بیانی کی گئی، احسن اقبال

آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر اسد قیصر سے غلط بیانی کی گئی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر اسد قیصر سے غلط بیانی کی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اس وقت بھی کہا تھا ایکسٹینشن میرٹ کی روح کے خلاف ہے۔

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا کہ جن حالات میں بھی فیصلہ کرنا پڑا، لیکن اس وقت غلطی ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی قیادت میں فوج پروفیشنل ادارے کا کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نےکہا دو ہفتوں میں پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی مہم دشمن نہیں اپنے ہی لوگ چلا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک شخص اپنی ضد کے لیے ملک کے مفادات سے کھیل رہا ہے، کس وزیراعظم کو اختیار ہے کہ 7 ماہ تک سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتا رہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *