Categories
Breaking news

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلرکی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Advertisement
Advertisement

آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئےکہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *