Categories
Breaking news

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی

Advertisement
Advertisement

آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نجیب اللہ کی خدمات پاک افغان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، بارڈر منیجمنٹ سے متعلقہ امور سمیت دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *