Categories
Breaking news

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات، سی پیک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل کی تازہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے میں چین کے کردار کو سراہا اور پاکستان کو ویکسین کی فراہمی پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے " آئرن برادر" چین کےساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدرکرتا ہے۔

آرمی چیف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پربیجنگ میں گرینڈ تقریب پرمبارک باد بھی دی۔

چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام لانےکی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، چینی سفیر نے افغان امن عمل میں بالخصوص پاکستان کی بھی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *