
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی ایف سی نے بَرّی فوج کے سربراہ کو بلوچستان میں سیکیورٹی کے امور پر بریفنگ دی۔
سپہ سالار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا اور جوانوں، افسران سمیت انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن سے متعلق دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دی۔
جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
کوئٹہ آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
نیو کراچی گبول ٹاﺅن کے قریب فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور تیس بور کے 12 خول ملے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔
-
او آئی سی کشمیریوں کیلئے مزید سفارتی کوششیں کرے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں
-
کراچی میں رواں سال 26 ہزار سے زائد افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی
اسپتال حکام کے مطابق رواں سال زخمی ہونے والے 78 فیصد افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے 22 فیصد افراد پالتو کتے اور بلی کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
-
میرے خلاف جھوٹے مقدمہ میں عمران خان کا ہاتھ تھا، رانا ثناء
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا تھا، یقین تھا حق اور سچ کی فتح ہوگی۔
-
برطانیہ کی عدالت اور نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی دھوکہ دیا گیا، ن لیگ
اعلامیے کے مطابق یہ صحت و تعلیم، ترقیاتی منصوبوں اور زلزلہ متاثرین کے لئے عالمی امداد رکوانے کی گھناونی سازش تھی۔
-
کراچی سے دبئی کی پی آئی اے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے دبئی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
-
دسمبر میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
-
کراچی: نہم سائنس گروپ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے (SSC-Part I) سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
-
دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوگیا، امیر مقام
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جو دوسروں کو چور کہہ رہا تھا وہ خود چور ثابت ہوگیا۔
-
اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ نے آج کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلے میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
-
منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناء کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہورکی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
-
مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، چوہدری سالک حسین
وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا نہیں ہے ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، یہی لگتا ہے کہ کسی کا اسبملی توڑنے کا ارادہ نہیں۔
-
اللّٰہ، رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹے توبہ کریں، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
-
سلیمان شہباز آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچیں گے
سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔
-
عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے خلاف ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑوایا۔
-
سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی ہوئی، منظور وسان کا اعتراف
پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی برتے جانے کا اعتراف کرلیا۔