
وزیر قانون سردار ایازصادق سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا ترامیم ہوں گی؟ جس کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ کون سے آرمی ایکٹ میں کون ترامیم کر رہا ہے؟
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جو پچھلی کابینہ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلیٹیو کیسز (سی سی ایل سی) کی میٹنگ میں ہوئی تھی اور ایجنڈے کے معاملات تھے، جو پرانی چیزیں ایجنڈے پر 6، 6 ماہ سے ہوتی ہیں دوبارہ میٹنگ میں زیر بحث آتی ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ اس میں سے جو مخصوص نکات ہوتے ہیں ان پر بحث ہوتی ہے، یہ ترامیم جب پہلےآئی تھیں اس میں بہت سے مسائل تھے، ترامیم میں قانونی پیچیدگیاں بہت تھیں، ہم نے اسے آرام سے زیر بحث لانے کا کہا، جو ترامیم کی بات ہے مجھےنہیں پتا اس کا پس منظر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس وزارت قانون، وزارت اقتصادی اور سیاسی امور کے قلمدان ہیں، میرے پاس وزیراعظم کا اختیار نہیں کہ اس بات کا جواب دے سکوں۔
ایاز صادق نے کہا کہ تعیناتی پر جماعت یا میری کوئی مشاورت نہیں ہوئی، ہم بد قسمتی سے آرمی چیف کی تعیناتی کو کیوں متنازع بناتے ہیں، تعیناتی کے حوالے سے جو معمول کی کارروائی ہے اسے ہونے دیں، تعیناتی کے معاملے کو کوشش کریں کہ غیر متنازع رہنے دیا جائے۔
وزیر قانون نے کہا کہ جب وقت آئے گا یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پائے گا، ہم سب کی دعا ہے جو پاکستان کیلئے اچھا ہو وہ ہو۔
قومی خبریں سے مزید
-
شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ پر مزید سوالات اٹھا دیے
-
انجمن اساتذہ انتخابات: کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے میدان مارلیا
پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمٰن 302 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کی ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے 271 ووٹ حاصل کیے۔
-
معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون نہیں ملے گا نہیں ملا۔
-
حلیم عادل کےگھر پر پولیس کا چھاپا
ایس ایس پی نے کہا کہ عزیز بھٹی تھانے کی نفری نے کوئی چھاپا نہیں مارا اور نہ ہی پولیس کا کوئی یونٹ حلیم عادل کے گھر گیا۔
-
عمران خان کہتے ہیں برطانوی عدالت جاؤں گا، آپ چاند پر چلے جائیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں، انہوں نے تو خود آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی آفر کی۔
-
پی اے سی میں ہر سال 650 خدام، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف
کمیٹی ارکان نے بتایا کہ وزرا، سیکریٹری اور دیگر افسران ہر سال اپنوں کو مفت حج پر بھیجتے ہیں۔
-
عمران خان نے بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں اگلا ووٹ عمران کا ہے، کپتان پچھلے 26 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
تیل کمپنیز کا حکومت سے قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے مالی بوجھ ڈالنے کا شکوہ
تیل کمپنیز کا کہنا تھا کہ نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔
-
مصطفٰی نواز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ دیدیا، ترجمان پی پی
پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا۔
-
عمران خان پر حملے کا ملزم 14 روز بعد عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ منظور
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
-
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔
-
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو: جے ایف-17 تھنڈر طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں توجہ کا مرکز رہا۔
-
عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی آٹی پر وفاق کے اعتراض کو مسترد کردیا
مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی حقائق آئیں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے، پنجاب حکومت کی توجہ عوامی مسائل اور ان کےحل پر ہے۔
-
خان صاحب چوری پکڑی گئی ہے اب رسیدیں نکالو، مصدق ملک
مصدق ملک نے مزید کہا کہ متواتر کئی جلسوں میں چیف کی تقرری کو متنازع بنایا، پھر کہہ دیا یہ تقرری ان کا ایشو ہی نہیں، پہلی بات مانیں یا دوسری؟ آج تک کوئی شعر ہی ایسا ہوگا جو بھائی نے صحیح پڑھا ہو۔
-
حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آئیڈیاز 2022 کی ایئر شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔