Categories
Breaking news

آرتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم ہاؤس کی روشنیوں کوایک گھنٹے کیلئے بجھایا جائے گا

Advertisement

آرتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم ہاؤس کی روشنیوں کوایک گھنٹے کیلئے بجھایا جائے گا

آرتھ آور کی مناسبت سے آج وزیراعظم ہاؤس کی روشنیوں کوایک گھنٹے کیلئے بجھا دیا جائے گا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کےلیےحکومت کابھرپور ساتھ دیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آرتھ آور منایا جائے گا ، آرتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آج وزیراعظم آفس کی روشنیوں…

Advertisement

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کےلیےحکومت کابھرپور ساتھ دیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی طرح گورنرہاؤس کی روشنیاں بھی بند رہیں گی ، گورنرہاؤس کی روشنیاں ایک گھنٹے رات ساڑھے 8سے ساڑھے 9بجے تک بند کی جائیں گی، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی بچت ہوگی۔

Following the PM’s @ImranKhanPTI decision, the lights of Governor House #Karachi will also remain switched off during 8.30 pm to 9.30pm. #EarthHour should act as a wake-up call and an encouragement for all of us to re-examine our relationship with nature.

— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) March 27, 2021

خیال رہے زمين سے محبت اور بڑھتے ہوئے عالمی رجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔

آج زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور کے تحت رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک پاکستان سميت دنيا بھر ميں لائٹس بند کردی جائیں گی، اس سال ارتھ آور منانے کی تھیم کلائمیٹ چینج ٹو سیو ارتھ ” رکھی گئی ہے ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *