Categories
Breaking news

آراگونس کی کابینہ کی ترجیحات کیا ہیں؟

بارسلونا (محمد نبی) 21 مئی کو پیراآراگونس کاتالونیا کے 132 ویں صدر منتخب ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کی ترجیحات میں شامل ٹاسکس سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پیرا آراگونس نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ 4 بنیادی شعبوں میں تبدیلی لائے گی۔ ان میں معاشرتی، ماحولیاتی، حقوق نسواں اور آزادی کی طرف جمہوری انقلاب لانا شامل ہے۔

14 فروری کے انتخاباتی عمل کے بعد اسپین سے علیحدگی کاتالان حکام کی ایک اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس الیکشن میں 52 فیصد بیلٹس “کاتالان رپبلک” بنانے کے حق میں پڑے تھے۔ دونوں علیحدگی پسند جماعتوں کا اس امر پر اتفاق ہو گیا تھا کہ بات چیت اور مکالمے کے ذریعے عام معافی اور خود مختاری کے حصول پر آگے بڑھا جائے گا۔ دوسری طرف ایجنڈے میں شہری حقوق اور پر امن محاز آرائی بھی شامل تھی۔

دریں اثنا پرا آراگونس نے کہا ہے کہ اس وقت تحریک آزادی سے فائدہ اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ ووٹ اس کے حق میں کاسٹ ہونا اس اہمیت کو دو چند کر دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *