Categories
Breaking news

آخر رویت ہلال کمیٹی کر کیا رہی ہے؟ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا

آخر رویت ہلال کمیٹی کر کیا رہی ہے؟ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں کی جانچ کی جا رہی ہے جس کے باعث چاند کے حوالے سے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور اور پسنی بلوچستان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ پسنی سے چاند کی رویت کی چھ شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔ چاند دیکھنے والے افراد کو ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن دور دراز علاقوں میں رہنے کی وجہ سے یہ لوگ ڈی سی آفس نہیں پہنچ سکے۔ ایک شخص ڈی سی آفس پہنچا لیکن اس نے کہا کہ اس نے خود براہ راست چاند نہیں دیکھا بلکہ اس کے رشتے داروں نے چاند دیکھا ہے جس کے باعث اس کی گواہی مشکوک قرار دی گئی۔

مسجد اقصیٰ پرحملہ اورفلسطینیوں پر مظالم ، مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی ، 130 میزائل داغ دیئے

اس کے علاوہ پشاور کی زونل کمیٹی کو بھی شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس وقت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے گواہوں کی شہادتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے چاند کے حوالے سے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کردیا ہے اور کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 23 مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیماحولیاتRamadanRamadan News

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *