
مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ آج حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر تحریک انصاف والے روئیں گے۔
حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ کیا منظر ہوگا جب عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس کی چھت پر کھڑے ہو کر حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلی بنتا ہوا دیکھیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی والے سب جلیں گے اور روئیں گے بھی۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حلف اٹھانے کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔
مریم نواز بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز خود گاڑی ڈرائیو کر کے گورنر ہاؤس آئے ہیں۔
Table of Contents
حمزہ شہباز حلف اٹھانے گورنر ہاؤس پہنچ گئے
گورنر ہاؤس لاہور میں آج حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، اس موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ حمزہ شہباز سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں ہوگی۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر پنجاب کی چیف جسٹس پاکستان سے استدعا
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے استدعا کر دی۔
-
مریم نواز، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے روانہ
مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوگئیں۔
-
ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا، ایس اینڈ جی اے ڈی
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا
-
مراسلے کی تحقیقات، عمران خان کا صدر اور چیف جسٹس کو خط
امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا
-
حمزہ کے حلف کے بعد کسی اور کا خود کو وزیرِ اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا: سلمان اکرم راجہ
ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیرِ اعلیٰ کام کر رہے ہیں، حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بن جائیں گے۔
-
مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے، سعید غنی کی تردید
مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حولے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی
-
حمزہ شہباز اگر حلف اٹھا لیتے ہیں تو انہیں وزیر اعلیٰ نہیں مانوں گا، راجہ بشارت
راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اگر حمزہ شہباز آج حلف اٹھا لیتے ہیں تو اِنہیں وزیر اعلیٰ نہیں مانوں گا۔
-
بزدار گورنر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں: ذرائع
سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، وہ کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
-
عمر سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق غلط فہمی دور کردی
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق غلط فہمی دور کردی
-
حمزہ کا حلف رکوانے کی PTI کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
-
حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج ضرور ہوگی، خواجہ سلمان رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے کا حکم دیا ہے۔
-
صدر رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس بھجوائیں: عمر سرفراز چیمہ
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ صدر مملکت فوری رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس بھجوائیں۔
-
کراچی: اپریل میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے لگے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے لگے، شہر گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے
-
رواں سال مون سون بارشیں کیسی ہوں گی؟
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے
-
بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے، پی ٹی آئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنے کے بعد بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے۔
-
حیدرآباد کا آدھے سے زیادہ حصہ تاریکی میں ڈوب گیا
حیدرآباد کا آدھے سے زیادہ حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، روزہ داروں نے اندھیرے میں سحری اور نماز فجر ادا کی