Categories
Breaking news

آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے، مریم اورنگزیب

آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کی قانون سازی ماورائے آئین ہے، آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ الیکش چور عمران اگلے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

سیاست کا ’’ٹی ٹوئنٹی‘‘ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگارخصوصی) پارلیمنٹ…

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ ایک غیرجانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے، یہ انتخابی اصلاحات نہیں عوام کی رائے کے قتل کی سازش اورمنصوبہ بندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات سازش، دھونس اور دھمکی سے نہیں پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں، یہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی نہیں، سلیکٹڈ عمران کا الیکشن چوری منصوبہ ہے۔

آج PTI ایک اور وعدے کی تکمیل کرے گی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اعطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پارلیمان میں اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ ایوان کے دونوں اطراف عوامی نمائندے عوام کی رائےکا قتل نہیں ہونے دیں گے، یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں عوام کے ووٹ چوری کی تاریخی اور بدترین مثال ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو پتہ ہے عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو ووٹ نہیں دینا، پہلے اٹھارویں ترمیم نشانہ تھی، اب پورا آئین نشانے پر ہے، آئین، عوام کو آزادی، حقوق، وسائل میں حصہ دیتا ہے، اس کے نہ ہونے سے حادثے ہوئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری

آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام کا حق انتخاب چھیننا عملاً آئین کو دفن کرنا ہے، تین سال سے پاکستان کی عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.