Categories
Breaking news

آج کسی ووٹر کو روکا گیا تو انہیں پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دیں گے، عطا اللّہ تارڑ

آج کسی ووٹر کو روکا گیا تو انہیں پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دیں گے، عطا اللّہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج کسی ووٹر کو روکا یا تنگ نہ کیا جائے، ورنہ انہیں پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دیں گے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّہ تارڑ نے حساس پولنگ اسٹیشن گوندکےکادورہ کیا۔

پولنگ اسٹیشن کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے جمع ہونے پر عطا اللّہ تارڑ نے اعتراض کیا جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی اور نون لیگ کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ نون عطا اللّہ تارڑ نے ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

عطا اللّہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ حلقے کا سکون قائم رہنے دیا جائے ورنہ خود روکیں گے۔

ڈسکہ: این اے 75 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا آغاز ہوگیا

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، پولنگ آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *