Categories
Breaking news

آج کا دن نااہل لیگ کیلئے تاریخی ہار لے کر آئے گا، شہباز گل

 آج کا دن نااہل لیگ کیلئے تاریخی ہار لے کر آئے گا، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 75 ڈسکہ میں ہار چھپانے کے لیے ابھی سے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج کا دن نااہل لیگ کیلئے تاریخی ہار لے کر آئے گا، پہلی مرتبہ ہار پر رونے…

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر بیٹھنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ن لیگ کے دور میں آئی ایم ایف آپ کا پسندیدہ راستہ تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال ماضی میں حکومت کو تاخیر سے آئی ایم ایف جانے کا طعنہ دیتے رہے، اسحاق ڈار نے حکومت کو آئی ایم ایف جانے پر مجبور کیا۔

خیال رہے کہ قومی اسملبی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں سخت پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ کوئیک رسپانس ٹیموں کا بھی گشت جاری ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع کر دی گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آفس لاہورمیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *