
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج قوم نے شکست خوردہ سابق وزیراعظم عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، آج عمران نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں کہ ’گل مک گئی ہے‘۔
وزیراعظم عمران خان کے ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’خدا حافظ عمران نیازی۔‘
انہوں نے کہا کہ آج 10 لاکھ لوگوں نے نہیں، ملک بھر سے آئے چند ہزار افراد نے نیازی حکومت کا جنازہ پڑھا۔
Table of Contents
وزیراعظم نے دوران خطاب حکومت کے خلاف بیرونی سازش سے متعلق خط لہرادیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کو خریدنے کےلیے پیسے لگا رہی ہے، حکومت کیا جان بھی جاتی ہے تو جائے لیکن میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی اسلامی احکامات کی دھجیاں اُڑانے والا نیازی، آج مذہب کا چمپیئن بننے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نیازی نے آج بھی حسب روایت سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا، ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں کہ ’گل مک گئی ہے۔‘
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے، نیازی کی سیاست کا اختتام جھوٹ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو رُلانے کی بھڑکیں مارنے والا نیازی، آج گڑ گڑا کر رو رہا تھا۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کی عوام دشمن حکومت کو اتحادیوں اور اپنے ساتھیوں نے بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، کرپشن کو پروان چڑھایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوشربا کرپشن کی کہانیاں عوام کے ہوش اُڑا دیں گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا
اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔
-
میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا کون ہے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام ہے عمران خان، یہ وہ ہے جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، نوکریاں کھاگیا۔
-
مسلم لیگ (ن) کا وفد چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچ گیا
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ن لیگی وفد کا استقبال کیا، مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ، رانا تنویر، خواجہ آصف شامل ہیں۔
-
کراچی: آج پارہ 40 ڈگری سے متجاوز، کل سے گرمی میں کمی کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
-
عمران خان کے پاس کافی پتے موجود ہیں، غلام سرور خان
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس کافی پتے موجود ہیں، شاہ زین بگٹی کی کوئی اہمیت نہیں۔
-
سینے کے راز بتادوں تو اپوزیشن منہ دکھانے کے قابل نہ رہے، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو اپوزیشن منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔
-
چوہے تین نہیں، پانچ ہیں، دو لندن میں چھپے ہوئے ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ نے کہا کہ چار چوہے گھر سے نکلے کرنے چلے شکار، ایک چوہا چلا گیا چین ، باقی رہ گئے تین۔
-
شیخ رشید کا اپوزیشن پر کرنل قذافی، اسامہ بن لادن کا مال کھانے کا الزام
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن قیادت پر کرنل قذافی اور اسامہ بن لادن کا مال کھانے کا الزام لگادیا۔
-
موجودہ صورتحال میں بی اے پی وفاقی حکومت کا حصہ ہے، جام کمال
جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے، ہم ذاتیات، تعلقات، رشتہ داری پر نہیں اپنے حلقے، صوبے کی سیاست کرتے ہیں۔
-
نواز شریف نے وزارتِ اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی حامی بھرلی، ذرائع ن لیگ
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی۔
-
اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے، احسن اقبال
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری آپ کی سفارش پر ہوئی تھی، فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑا تو الیکشن کمیشن برا لگنے لگا۔
-
وزیراعظم نے دوران خطاب حکومت کے خلاف بیرونی سازش سے متعلق خط لہرادیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کو خریدنے کےلیے پیسے لگا رہی ہے، حکومت کیا جان بھی جاتی ہے تو جائے لیکن میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔
-
نواز شریف نے موٹروے کے کِک بیگ سے لندن میں فلیٹ خریدا، شفقت محمود
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
عمران خان 31 مارچ کو بیروزگار ہو رہے ہیں، سراج الحق کا دعویٰ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 31 مارچ کو بے روزگار ہورہے ہیں۔
-
مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مشترکہ پریس کانفرنس
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
-
جلیل شرقپوری وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ
مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کارواں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کےلیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔