
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے کے غیر سیاسی ہونے کے بیان کے بعد کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہو گئے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں پریشانی یہ ہے کہ ادارہ نیوٹرل ہو گیا تو ان کی سیاست کا کیا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گھڑی چوری چھپانے کےلیے انتشار پھیلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آج ادارہ اپنی غلطیاں مان چکا تو سارے سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھڑی چوری کو چھپانے گوگی صاحبہ، علیمہ باجی کو بچانے کے لیے اور فارن فنڈنگ سے بچنے کے لیے انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے لکھوا لو کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی، ان سے کہتا ہوں کہ استعفیٰ دینا چاہتے ہو تو دے دو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کا مقابلہ کرنے تیار ہے، ملیر اور ملتان کے جیالوں نے آپ کو شکست دی، آزاد کشمیر میں ہم پی ٹی آئی کی ناک کے نیچے بلدیاتی الیکشن جیت چکے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی انتقال کرگئے
نماز جنازہ کل سلطان مسجد ڈیفنس میں پڑھائی جائے گی جبکہ تدفین فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔
-
عمران خان نے پرستار بچی کو بلے، قمیض پر آٹوگراف دیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے لاہور میں پارٹی کارکنوں اور ایک ننھی پرستار نے ملاقات کی۔
-
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
-
شاہزیب خانزادہ نے فرح گوگی کے ہرجانے کے نوٹس پر جواب دے دیا
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے فرح خان گوگی کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دے دیا۔
-
پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید کو شوکاز نوٹس دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
-
شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
-
حرمتِ سود کانفرنس: سودی نظام کے خاتمے کیلئے ٹائم فریم مقرر کرنے کی قرارداد منظور
حرمتِ سود کانفرنس میں سودی نظام ختم کرنے کے ٹائم فریم مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
-
نوازشریف اور مریم نواز واپس لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی فیملیز یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں۔
-
سیلاب کے باوجود ملک میں گندم بحران کا خدشہ نہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب کے باوجود ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ نہیں ہے۔
-
وزارت خزانہ کا پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا۔
-
کراچی: بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار
بچی کے والد نے اغواکار کو معاف کرکے ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا، ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے۔
-
کیا بھارتی طیارے کے ذریعے پاکستان سے منی لانڈرنگ ہوئی؟ سینیٹ اجلاس معاملہ زیر بحث
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں 15اگست کو بھارتی چارٹرڈ طیارے کی کراچی میں لینڈنگ اور دبئی روانگی کا معاملہ زیر غور آیا۔
-
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے متحرک، ذرائع
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کےلیے متحریک ہوگئے۔
-
پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ دہری مشکلات سے دوچار
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کےلیے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا۔
-
کراچی: گلستان جوہر کے خالی پلاٹ میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
گلستان جوہر بلاک 12 میں موجودخالی پلاٹ کی جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلاٹ میں موجود تین سے چار جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جھگیوں میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانیں بچائیں۔
-
تنخواہوں میں تاخیر پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا یوم سیاہ منانے کا اعلان
سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کو گرانٹ نہ ملنے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلۂ پیدا ہوگیا ہے اور احتجاجاً جمعرات یکم دسمبر اور جمعہ 2 دسمبر کو جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی امور کے بائیکاٹ اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔