Categories
Breaking news

آئی جی سندھ واقعہ ، پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ، متعلقہ افسران کو ہٹا دیا گیا 

Advertisement

آئی جی سندھ واقعہ ، پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ، متعلقہ افسران کو ہٹا دیا گیا 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے آئی جی سندھ واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد بے حرمتی معاملے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ،آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ’کورٹ آف انکوائری کی تحقیقات کے مطابق 18/19 اکتوبر کی درمیانی شَب پاکستان رینجرز سندھ اورسیکٹر ہیڈ کوارٹرز ISI کراچی کے افسران مزارِ قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید عوامی ردِ عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے‘۔

ڈرفٹنگ کے شوقین 2 پاکستانی بھائی، نئی گاڑی لے کے آئے تو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ جمع ہو گئے

خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا ، اس کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے چھٹیوں پر جانے کی درخواستیں دی گئیں جس پر بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس بھی کی، آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون بھی کیا تھا تاہم اب کورٹ آف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/10-Nov-2020/1208848

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *