Categories
Breaking news

آئی ایم ایف کے پاس گئے تو معاشی حالت خراب تھی، رضاباقر

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ جس وقت ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے، اس وقت ملک کی معاشی حالت خراب تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی سے معیشت کو سپورٹ ملی، ہمارا فوکس ہے کہ لوگوں کا روزگار بچایا جائے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو پالیسیاں پاکستان کے حق میں ہوں گی اُن ہی پر عمل کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل قریب میں شرحِ سود میں اضافہ نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شرحِ سود میں اضافہ کرنا پڑا تو تیزی سے نہیں بلکہ آہستہ آہستہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *