
حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام پورا کرے گی، برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹرز کی بھرپور مدد کی جائےگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو واضح اہداف دے دیے۔
معاشی صورتحال پر اہم اجلاس میں وزیراعظم نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو ہم نے دن رات کی محنت سے استحکام دیا ہے، گردشی قرض میں کمی ترجیح ہے، بجلی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ گردشی قرض سے بھی نمٹنا ہے، 2018 میں قرض 25 ٹریلین روپے تھا۔
اجلاس میں تشویش کی گئی کہ قرض مارچ 2022 تک 42 مہینوں میں بڑھ کر 44.5 ٹریلین تک پہنچ گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مہنگے درآمدی ایندھن کی وجہ سے عام عوام پر بوجھ پڑتا ہے، ہمیں اپنے عوام کو ان تکالیف سے نجات دلانا ہے، گزشتہ چار سال میں معیشت شدید ترین تباہی و بربادی سے دو چار رہی، توانائی شعبے میں اصلاحات پر عمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال سے پاکستان کی معاشی بحالی کے عمل کو دھچکا لگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں غذائی اجناس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہونے دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ کے ناراض اتحادیوں سے مذاکرات
ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزراء پہنچ گئے۔
-
وفاقی حکومت کا 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
-
سارہ انعام قتل: صحافی ایاز امیر کو موبائل فون واپس کرنے کا حکم
سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر کو موبائل فون واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
-
پاکستان، تاجکستان میں مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
-
اعظم سواتی کو لانے کیلئے میرا طیارہ استعمال نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات نہ کریں۔ سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلیاں توڑنا مناسب نہیں ہے۔
-
کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں، گورنر بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی سمری ملنے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلے کا اختیار ہے، مسلم لیگ ن کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے۔
-
عمران خان الیکشن ہارنے کے بعد بھی روتا رہے گا، سلیمان شہباز
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہارنے کے بعد بھی روتا ہی رہے گا۔
-
کراچی والوں کیلئے بجلی سستی کردی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
صارفین کو اس کمی کا فائدہ ماہ دسمبر کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
-
سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس کمیشن کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری، رشید اے رضوی سربراہ ہونگے
صوبائی حکومت نے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
-
پنجاب اور کے پی اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان، پی ٹی آئی ذرائع
حتمی تاریخ کا اعلان عمران خا ن 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔
-
ریکوڈک پر معاملہ طے پانے سے متعلق وزیر قانون کا بیان غلط ہے، نائب صدر بی این پی مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان غلط قرار دے دیا۔
-
عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، منظور وسان
منظور وسان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات پی ڈی ایم کی رضا مندی سے ہوں گے۔
-
پنجاب: 8 سال میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا
پنجاب میں گزشتہ 8 سالوں میں کوئی بھی انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس 8 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکا ہے۔
-
ملالہ یوسفزئی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلیمی وسماجی اقدامات پر خراج تحسین
ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب کے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی اور چودھری پرویز الہٰی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
-
عمران خان 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، ملک میں بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
-
محمود خان نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔