Categories
Breaking news

آئی ایم ایف کا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور

آئی ایم ایف کا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور دیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ 10 فیصد سے زائد رہنے کےاندازے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو کئی مہینوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے پر زور دے رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 13.20 ارب ڈالرز ہے، آئی ایم ایف مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء کے ڈائریکٹر نئی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے تناظر میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی نئی پاکستان کو کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.